وزیر اطلاعات پنجاب نے عمر عادل کیخلاف ایف آئی اے کو درخواست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے عمر عادل کے خلاف ایف آئی اے کو درخواست دے دی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمر عادل نے اپنے وی لاگ میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر خواتین اینکرز کی کردار کشی کی ہے،عمر عادل گندے انڈے کے نام سے ایک یوٹیوب چینل کے کو ہوسٹ بھی ہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور خواتین اینکرز کے حوالے سے گفتگو کرنے پر عمر عادل کے خلاف کارروائی کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پاور ڈویژن کے سنگین الزامات، ایف آئی اے کا ردعمل بھی آ گیا