کہاں کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

Jul 27, 2024 | 19:25:PM
کہاں کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
کیپشن: بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلوداور شدید حبس رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ادھر خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا۔ تاہم دیر، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بونیر، پشاور، مردان، صوابی، کو ہاٹ، کرک، مالاکنڈ، باجوڑ، خیبر، کرم اور وزیرستان میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یارخان، بہاولنگر، بہاولپور، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، میانوالی اور خوشاب میں تیز ہواؤں،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے،اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔

ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس رہے گا۔ تاہم شام،رات میں ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، کو ہلو، لورا لائی، سبی، لسبیلہ، آواران، خضداراور گردونواح میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنےکا امکان ہے۔ تاہم سانگھڑ، میرپورخاص، عمر کوٹ، بدین اوردیگرساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرآندھی/ جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر!دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، شہادتیں