بھارتی اداکارہ سارہ علی خان ائیر ہوسٹس پر آگ بگولہ ، ویڈیو وائرل

Jul 27, 2024 | 19:37:PM
بھارتی اداکارہ سارہ علی خان ائیر ہوسٹس پر آگ بگولہ ، ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طفیل احمد حسنزئی) معروف بھارتی اداکارہ اور چھوٹے نواب سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان کی ایئر ہوسٹس پر غصہ  کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ فضائی میزبان  کی جانب سے غفلت کے باعث ان کے مہنگے آؤٹ فٹ پر جوس گر جاتا ہے جس پر وہ آگ بگولہ ہو جاتی ہیں ، جہاز عملے کی جانب سے ان سے کافی بار معافی بھی طلب کی گئی لیکن وہ غصے میں سیخ پا سیٹ سے اُٹھ جاتی ہیں ۔

ویڈیو کا منظر عام پر آنا تھا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا کیونکہ سارہ علی خان کافی مہذب اور  شائسہ انداز کی وجہ سے جانی جاتی ہیں لیکن اس ویڈیو  نے ان کے مداحوں کو تذبذب میں مبتلاکر دیا ،کیونکہ اس سے پہلے ان کی ہنس مکھ اور مذاقیہ ویڈیوز ہی میڈیا کی ذینت بنتی تھیں لیکن اب اس طرح کی ویڈیو نے ایسے جیسے تہلکہ مچا دیا ہو ۔

 ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں ایک صارف نے لکھا کہ بڑے بڑے جہازوں میں ایسی حادثے ہوتے رہتے ہیں۔ 

 ایک صارف نے کہا کہ سارہ علی خان ایکانومی کلاس میں سفر کرتے ہوئے؟

 

ایک اور صارف نے اسے المناک حادثہ قرار دیا۔ 

واضح رہے کہ یہ ویڈیو اداکارہ سارہ علی خان کی ایک کمرشل کی ہے جس میں اداکارہ ایک ایپلیکش کی کمرشل میں اداکاری کر رہی ہیں یہ ایپ آن لائن خریداری کی ہے جس میں سے تمام قسم کے آوٹ فٹ فورا اور ہر جگہ مل جانے کا اشتہار سارہ علی خان سے کروائی گئی ہے، اس ویڈیو کے ایک حصہ کو جس میں سارہ علی خان پر جوس گر جاتا ہے اور وہ غصے میں اپنی سیٹ سے اُٹھ کر چلے جاتی ہیں  کاٹ کر سوشل میڈیا پر وائرل کیا جا رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: قوت گویائی سے محروم رکن پارلیمنٹ کا ایوان میں خطاب،اپنی ہی آواز سن کرآبدیدہ