قوت گویائی سے محروم رکن پارلیمنٹ کا ایوان میں خطاب،اپنی ہی آواز سن کرآبدیدہ

Jul 27, 2024 | 21:14:PM
قوت گویائی سے محروم رکن پارلیمنٹ کا ایوان میں خطاب،اپنی ہی آواز سن کرآبدیدہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اتار چڑھاؤ انسان کی زندگی کا حصہ ہے ، بعض اوقات انسان اس اتار چڑھاؤ  میں نا امید ہو جاتا ہے لیکن خالق کائنات انسان کیلئے ایسے ایسے اسباب پیدا کرتا ہے کہ انسان کی حیرت گم ہو جاتی ہے ۔

ایسا ہی واقعہ امریکی پارلیمنٹ کی رکن جینیفر ویکسٹن  کیساتھ پیش آیا ہے جو ایک سال فالج کا شکار ہونے کے بعد  قوت گویائی سے محروم ہو گئی  تھیں اور اب آے آئی کی مدد سے انہوں نے پارلیمنٹ میں خطاب کیا ہے جسے سن کر وہ خود آبدیدہ ہو گئیں، اس منظر کو کیمرے کی آنکھ نے عکس بند کر لیا اور اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے ۔

خاتون رکن پارلیمنٹ کا تعلق امریکی ریاست ورجینیا سے بتایا جا رہا ہے جو ایک نایاب اعصابی عارضے کے باعث گونگی ہو گئی تھیں لیکن اب وہ AI سے تیار کردہ ماڈل کا استعمال کرنے والی پہلی قانون ساز بن گئی ہیں ،میڈیا رپورٹ کے مطابق ورجینیا ڈیموکریٹ نے اب اپنی پرانی آواز کا استعمال کرتے ہوئے بولنے کے لیے مصنوعی ذہانت کی فہرست قائم کی،جینیفر ویکسٹن نے بتایا کہ یہ لمحہ ان کے لیے بہت خاص ہے جس کا انہوں نے پہلے کبھی سوچا بھی نہیں تھا، ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے مصنوعی ذہانت کے ذریعہ تخلیق کردہ اپنی آواز پہلی بار سنی تو اپنے جذبات پو قابو نہ رکھ سکی۔

یہ بھی پڑھیِں: غیرقانونی امیگریشن روکنے کیلئے لاہور ایئرپورٹ پر "سیکنڈ لائن بارڈر کنٹر ول" آفس قائم