غیرقانونی امیگریشن روکنے کیلئے لاہور ایئرپورٹ پر "سیکنڈ لائن بارڈر کنٹر ول" آفس قائم

Jul 27, 2024 | 20:33:PM
غیرقانونی امیگریشن روکنے کیلئے لاہور ایئرپورٹ پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ایف آئی اے نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پرجدید ٹیکنالوجی کا حامل "سیکنڈ لائن بارڈر کنٹر ول" آفس قائم کردیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق آئی سی ایم پی ڈی کے تعاون سے نصب کیا گیا سسٹم غیرقانونی امیگریشن کو روکے گا۔

ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خاں ورک کو جدید آلات کے استعمال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،ایڈیشنل ڈائریکٹر امیگریشن عائشہ آغا ،انٹرنیشنل سینٹر برائےمائیگریشن پالیسی کے حکام بھی موجود تھے ، ڈائریکٹر سرفراز خاں ورک نے کہاکہ جدید آلات کے باعث ایف آئی اے کی غیر قانونی امیگریشن روکنے کی صلاحیت بہتر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:کہاں کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی