کے ٹو مہم جوئی کے دوران2جاپانی کوہ پیما لاپتہ

Jul 27, 2024 | 22:46:PM

(24نیوز)  کے ٹو مہم جوئی کے دوران الپائن سٹائل سے کلائمبنگ کرتے ہوئے2جاپانی کوہ پیما لاپتہ ہو گئے۔

شگر کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ولی اللہ فلاحی کے مطابق جاپانی کوہ پیما کازویا ہیراڈے اور کینرو ناکاجیما کے ٹو کے مغرب میں7500 میٹر کی بلندی سے نیچے گرے، انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹروں نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا، سکردو سے 2فوجی ہیلی کاپٹروں نے اڑان بھری اور چوٹی پر کوہ پیماؤں کی تلاش کی،ولی اللہ فلاحی نے کہا کہ انہوں نے 100 میٹر کے نشان سے نیچے گرنے والے کوہ پیماؤں کو دیکھا لیکن یہ نوٹ کیا گیا کہ وہ بالکل بھی حرکت نہیں کر رہے تھے،ڈی سی نے کہا کہ ہیلی کاپٹر اونچائی پر نہ اتر سکتے ہیں اور نہ ہی منڈلا سکتے ہیں،ایک گراؤنڈ ریسکیو ٹیم ان دونوں افراد کو نکالنے کے لیے تیار رہے گی،انہوں نے کہا کہ یہ معلوم نہیں ہے کہ ان میں سے کوئی زندہ ہے یا مر گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ سارہ علی خان ائیر ہوسٹس پر آگ بگولہ ، ویڈیو وائرل

مزیدخبریں