جنوبی افریقہ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کردی

Jun 27, 2024 | 09:50:AM
جنوبی افریقہ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کردی
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)جنوبی افریقا آئی سی سی مینز  ٹی 20 ورلڈکپ تاریخ میں پہلی بار فائنل میں پہنچ گیا ہے۔اس نے 2024 کے ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل میں افغانستان کو 9 وکٹوں سے ہراکر یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو میں پروٹیز نے 57 رنز کا معمولی ہدف 8.5  اوورز میں 1 وکٹ پر حاصل کرکے 9 وکٹوں کی تاریخی جیت اپنے نام کی ہے۔57 رنزکا ہدف چھوٹا تھا لیکن خطرناک پچ پر جنوبی افریقا پہلے 4 اوورز میں 1 وکٹ پر صرف 13 رنزبناسکا۔پہلی وکٹ کونٹن ڈی کاک کی 5 پر گری جو 5 ہی رنزبناکرفضل حق فاروقی کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔ اس کے بعد ریزا ہینڈرکس اور کپتان ایڈن مارکرم نے  کئی خطرناک بالز کا سامنا کیا لیکن وہ اسپنرز اور پیسرز کے سامنے ڈٹے رہے۔مارکرم23 اور ریزا 29 پر ناقابل شکست لوٹے۔

 اس سے قبل  افغانستان  کرکٹ ٹیم جو تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی کے کسے بھی بڑےا یونٹ کا سیمی فائنل کھیل رہی تھی۔سیمی فائنل تاریخ کے کم ترین اسکور 56 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔11.5 اوورز مطلب 71 بالز پر 10 کھلاڑی آئوٹ ہوگئے۔سب سے زیادہ رنز فاضل کے 13 تھے۔

اوپنرز رحمان اللہ گربازصفر اور ابرہیم زردان 2 کرسکے۔گلبدین نائب 9 اورعظمت اللہ 10 کرسکے۔جنت کریم اور راشد خان نے 8،8 رنزبنائے۔ افغانستان کی بیٹنگ لائن پر پروٹیز پیسرز کاگیسو ربادا،،مارکو جانسین اور اینرچ نورتج قہر بن کر برسے۔مارکو جاسن نے 16 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔نورتج نے 3 اوورز میں 7 رنز دیئے اور ایک 2 وکٹیں لیں۔کاگیسو ربادا 14 رنز دے کر 2 آئوٹ کرگئے۔باقی کام اسپنر تبریز شمسی نے کیا جنہوں نے صرف 11 بالز پر6 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔مارکو جانسین پلیئر آف دی میچ رہے۔

 ضرورپڑھیں:انضمام الحق کا بھارتی باؤلر پر بال ٹمپرنگ کا الزام، روہت شرما کا ردعمل سامنے آگیا
جنوبی افریقا مجموعی طور پر 18 ویں آئی سی سی ون ڈے، ٹی 20 ورلڈکپ میں پہلی بار چیمپئن بننے کی کوشش کرے گا۔