جنت مرزا ایک بار پھر نمبرون،سب سیلیبرٹیز کو پیچھے چھوڑ دیا

Jun 27, 2024 | 10:05:AM
 جنت مرزا ایک بار پھر نمبرون،سب سیلیبرٹیز کو پیچھے چھوڑ دیا
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ٹک ٹاک سینسیشن جنت مرزا نے نیا سنگ میل عبور کرلیا،جنت مرزا نے سب سیلیبرٹیز کو پیچھے چھوڑ دیا۔
مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر فالوورز کی تعداد 25 ملین سے بھی تجاوز کرگئی۔ جنت مرزا نے سیلیبرٹیز کو پیچھے چھوڑ دیا، جنت مرزا کے مداحوں نے کئی مشہور شخصیات کےفالورز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ضرورپڑھیں:کیا واقعی اشناہ شاہ حاملہ ہیں ؟ اداکارہ نے خود ہی بتا دیا
 ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنی اس کامیابی پر اپنے فالورز کا شکریہ ادا کیا،جنت مرزا نے کہا ہے کہ میری یہ کامیابی میرے مداحوں کے بنا ممکن نہیں تھی۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر 5.8 ملین فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اسٹوری بھی شیئر کی ہے۔

اداکارہ کا 25 ملین میں شامل فالوورز، ٹک ٹاک یوزرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’یہ میرے لیے ایک بڑا سنگِ میل ہے، میں آپ سب سے پیار کرتی ہوں۔‘

 یاد رہے کہ فالوورز کی تعداد 25 ملین تک پہنچ جانے کے بعد اداکارہ جنت مرزا ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالو کرنے والی ٹک ٹاکر بن گئی ہیں جبکہ انسٹاگرام ایپ پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے کا اعزاز اداکارہ ہانیہ عامر کے پاس ہے۔