آئی سی سی پر بھارت کے ساتھ امتیازی سلوک برتنے کا الزام

Jun 27, 2024 | 12:36:PM

(24نیوز)آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 صرف بھارت کیلئے،آسٹریلیا سے بڑا الزام لگ گیا،اگر آئی سی سی رولز کو بھی دیکھا جاتا تو آج ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل بھارت نے کھیلنا تھا لیکن افغانستان کو یہ سیمی فائنل دیا گیا۔کم وقت،سفر،فلائٹ لیٹ سمیت کئی مسائل آڑے آئے ،افغانستان میچ ہار گیا اور جنوبی افریقہ پہلی بار فائنل میں پہنچ گیا ۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 مرحلے سے تلخ اخراج کے بعد آسٹریلوی میڈیا نے مبینہ طور پر ٹیمپر شیڈول کے ساتھ بھارت کی حمایت کرنے پر آئی سی سی پر سخت تنقید کی ہے ،یہ بھی کہا گیا ہے آسٹریلیا کو دن رات کے میچز کھیلنے پر مجبور کیا گیا۔

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ تین دہائیوں میں چھ ورلڈ کپ، ایک ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ایک چیمپئن شپ ٹرافی جیتی تھی، افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد 2024 کے ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی۔

ضرورپڑھیں:جنوبی افریقہ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کردی

بھارت اور افغانستان سے دو اہم سپر 8 میچزہارنے کے بعد،آسٹریلیا نے اپنی امیدیں بنگلہ دیش سے وابستہ کر لیں، جنہوں نے مایوس کیا ۔یہ کہا جا رہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعدآسٹریلوی میڈیا نے ٹیم کے ساتھ ساتھ آئی سی سی کی مبینہ طور پر بھارت کی حمایت اور لاڈ پیار کرنے کے سنگین الزامات لگائے ییں۔

ہیرالڈ سن نے الزام لگایا کہ آئی سی سی نے آسٹریلیا کو بیک ٹو بیک نائٹ گیمز کھیلنے پر مجبور کیا جب کہ بھارت نے اپنے تمام سپر 8 میچز صبح کھیلے تاکہ ایشیا میں اپنے ناظرین کی تعداد کے مطابق ہو۔

ادھر ماہرین نے آج کے سیمی فائنل پچ پر بھی سنگین الزامات لگائے ہیں،اسی پچ کا نقصان افغانستان کو ہوا جس پر کھیلتے ہوئے افغانی بیٹرز بہت کم سکور بنا سکے جس کا ہدف جنوبی افریقا نے بآسانی پورا کرلیا ۔

مزیدخبریں