تجارتی میدانوں سے اچھی خبر! سیمنٹ کی برآمد میں 57 فیصد اضافہ ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مہنگائی اور افراتفری کے اس عالم میں تجارتی میدانوں سے اچھی خبر آ گئی، ملکی سیمنٹ کی برآمد میں سالانہ بنیادوں پر 57 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے آغازسے اب تک 7.15 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمد ریکارڈ کی گئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 4.57 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا، یہ مقدار گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 57 فیصد زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت کم ہو گئی
جون کے مہینہ میں اب تک 0.51 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمد ریکارڈ کی گئی، گزشتہ سال جون میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 0.58 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا، یہ مقدار گزشتہ سال جون کے مقابلے میں 11فیصد کم ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ملک میں سیمنٹ کی مقامی کھپت کاحجم 37.87 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں سیمنٹ کی مقامی کھپت کاحجم 40.02 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔