چاہت فتح علی خان کے گانے ’بدو بدی‘ کو دوسری زندگی مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پاکستانی انٹر ٹینر اور مزاحیہ اداکار چاہت فتح علی خان کے گانے ’’اکھ لڑی بدوبدی ‘‘ کو یوٹیوب نے بحال کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ اور یوٹیوب چینل پر اپنی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا 28 ملین ویوز والا گانا بدو بدی یوٹیوب نے بحال کر دیا ہے ،چاہت فتح علی خان نے اللہ اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کا برے وقت میں ساتھ دیا ،گلوکار نے اپنی پوسٹ کا ٹائٹل ’اسپیشل تھینکس اناؤنسمنٹ‘ رکھا ہے۔
گلوکار چاہت فتح علی خان نے مزید کہا ہے کہ میں نے یہ گانا میٹھی عید کی چاند رات پر ریلیز کیا تھا جسے تین ہفتوں بعد ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا، میرے گانے پر 28 لاکھ سے زائد ویوز آئے تھے،گلوکار نے کہا کہ کچھ جلنے والے اور والیوں نے میرا گانا یوٹیوب سے ڈیلیٹ کروا دیا تھا مگر اب یہ گانا بحال ہو چکا ہے، میں نے اپنے گانے کی بحالی کے لیے یوٹیوب سے درخواست کی تھی،چاہت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ اس گانے میں میری اپنی محنت اور بول بھی شامل تھے اور میں نے یہ گانا لیجنڈری گلوکارہ، میڈم نور جہاں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے گایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : ’شوہر نہاتا نہیں ہے‘ مصری خاتون نے خلع لے لی