ڈالرسستا ، یورو ، پاؤنڈ اور ریال کی قدر میں بھی کمی 

Jun 27, 2024 | 17:56:PM
ڈالرسستا ، یورو ، پاؤنڈ اور ریال کی قدر میں بھی کمی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان ) معاشی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات رنگ لانے لگے  مسلسل دوسرے روز امریکی ڈالر کیساتھ دیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی کمی آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کمی ہوئی ، سٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیاہےکہ انٹربینک میں ڈالر 278.40 روپے سے کم ہوکر 278.38 روپے پر بند ہوا،

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 9 پیسے کمی سے 280.18 روپے کا ہوگیا  ، دیگر کرنسیوں کی بات کریں تو یورو 1.19 روپے کمی سے  296.25 روپے کا ہوگیا ،برطانوی پاونڈ 34 2.18 روپے سستا ہوکر 350.26 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 18 پیسے کمی سے 75.65 روپے کا ہوگیا     ،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 5 پیسے کم ہوکر  73.74 روپے  پر آگیا۔ 

یہ بھی پڑھیں : چاہت فتح علی خان کے گانے ’بدو بدی‘ کو دوسری زندگی مل گئی

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام  ہوا ہے ، ہنڈریڈ انڈیکس میں 252 پوائنٹس میں اضافہ دیکھنے میں آیا ،100انڈیکس 78ہزار 528 کی سطح پر کاروبار کا اختتام ہوا ، آج 11 ارب روپے مالیت کے 28 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔