کراچی: محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشگوئی، رین ایمرجنسی نافذ

Jun 27, 2024 | 18:57:PM

(شعیب مختار) محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی جس کے پیش نظر رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، ڈپٹی میئر کراچی نے متوقع بارشوں تک ڈیوٹی پر تعینات تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دیں، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف انڈر پاسز اور شاہراہوں پر واٹر کارپوریشن کو مشینری نصب کرنے کی ہدایات دے دی ہیں، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے عملے کو بھی ضروری اقدامات کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔

ڈپٹی میئر کراچی کا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ٹاؤن چیئرمین بارشوں میں عوام کی خدمت میں پیش پیش رہیں گے، اس وقت صورتحال کنٹرول میں ہے شہر کے کسی مقام پر بارش کا پانی کھڑا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں ہیٹ سٹروک سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد کتنی ہوگئی؟

واضح رہے کہ گزشتہ برس کراچی میں زیادہ بارشیں ہوئی تھیں اور شہر بھر میں جمع ہو گیا تھا جس کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو گیا تھا، شہری گھروں میں محسور ہو کر رہ گئے تھے۔

مزیدخبریں