سیمی فائنل میں شکست کے بعد راشد خان کا بیان آ گیا

Jun 27, 2024 | 19:16:PM
سیمی فائنل میں شکست کے بعد راشد خان کا بیان آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ٹی 20 ورلڈکپ میں اپنی بہترین پرفارمنس سے دنیا کو حیران کرنے والی افغانستان کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں  جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بد ترین شکست کا سامناکرناپڑا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی 20ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں  جنوبی افریقہ نے آؤٹ کلاس پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور افغانستان کرکٹ ٹیم  کو صرف 56 رنز پر ڈھیر کر دیا جبکہ خود 57  رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 8.5 اوورز میں حاصل کر لیا ،بدترین شکست کے بعد افغان ٹیم کے کپتان راشد خان کا کہنا ہے کہ ہم شاید بہتر کرسکتے تھے لیکن حالات نے اجازت نہیں دی جو ہم کرنا چاہتے تھے، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں آپ کو تمام حالات کے بارے میں تیار رہنا پڑتا ہے۔افغان کپتان نے کہا کہ ہم نے اس ٹورنامنٹ میں اچھی بولنگ کی، ہمارے فاسٹ بولرز کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے اسپنرز کا کام آسان ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں : چاہت فتح علی خان کے گانے ’بدو بدی‘ کو دوسری زندگی مل گئی