ملتان: سی ٹی ڈی کی بروقت کارروائی ، دہشت گرد تنظیم کے 2 ارکان گرفتار

Jun 27, 2024 | 21:00:PM

(مہر عمران) ملتان میں سی ٹی ڈی نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دہشت گرد تنظیم کے 2 ارکان گرفتار کر لئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق شہر اولیا ملتان میں دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزمان سعود الرحمٰن اور طاہر رشید کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے ٹی ٹی پی کے جھنڈے اور پفلٹس برآمد کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر! سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دستی بم حملہ

سی ٹی ڈی حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا عدالت نے مسترد کردی، انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزمان کو جیل بھجوا دیا۔

مزیدخبریں