ای سی سی نے پنشن فنڈ کے قیام کی منظوری دیدی

Jun 27, 2024 | 23:58:PM
ای سی سی نے پنشن فنڈ کے قیام کی منظوری دیدی
کیپشن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ای سی سی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نے پنشن فنڈ کے قیام کی منظوری دیدی،یکم جولائی 2024 سے سرکاری ملازمین کیلئے کنٹریبیوٹری پنشن سکیم کی منظوری دے دی،مسلح افواج کیلئے کنٹریبیوٹری پنشن سکیم کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا ۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس  ہوا،ای سی سی اعلامیہ کے مطابق یونیورسل سروس فنڈ کو 11 ارب سے زیادہ کے فنڈز واپس کرنے منظوری دی گئی،وزارت ریلوے کے زیر التوا واجبات کیلئے 2 ارب روپے کی گرانٹ منظورکرلی گئی۔

 اعلامیہ کے مطابق ایف بی آر کے غیر ملکی منصوبوں کے واجبات کی ادائیگی کیلئے 4 ارب 22 کروڑ روپے سے زیادہ کی گرانٹ منظورکرلی ،اجلاس میں وزارت منصوبہ بندی کیلئے ساتویں مردم شماری کے واجبات کی ادائیگی 7 ارب 98 کروڑ روپے سے زیادہ کی گرانٹ منظوری دی گئی،سندھ حکومت کے واجبات کے ادائیگی کیلئے 12.1 ارب روپے کی گرانٹ منظورکر لی گئی،ملٹری اکاؤنٹس اور اے جی پی آر کی پنشن ادائیگی کیلئے 8 ارب 62 کروڑ روپے سے زیادہ کی گرانٹ منظورکرلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عمرایوب نے استعفیٰ دے دیا