پاکستان میں دہشت گردی کا منبہ افغانستان میں ہے: خواجہ آصف

Mar 27, 2024 | 19:31:PM
 پاکستان میں دہشت گردی کا منبہ افغانستان میں ہے: خواجہ آصف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کا منبہ افغانستان میں ہے، ہماری کوششوں کے باوجود کابل اس سمت کوئی پیش رفت نہیں کر رہا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ اپنے پیغام میں لکھا کہ دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ کے پیش نظر بارڈر کی صورتحال میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت ہے،  پاکستان میں دہشت گردی کا منبہ افغانستان میں ہے، باوجود ہماری کوششوں کے کابل اس سمت کوئی پیش رفت نہیں کر رہا، دہشت گردی کے ٹھکانے ان کے علم میں ہونے کے باوجود ان کی سر زمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گرد آزادانہ آپریٹ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نئی تشکیل شدہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کا آپریشنز کا باقاعدہ آغاز، اہم فیصلہ بھی کر لیا

خواجہ آصف نے مزید لکھا کہ پاک افغان بارڈر ساری دنیا کی روایتی بارڈر سے مختلف ہے، موجودہ حالات میں جب کابل سے تعاون میسر نہیں، پاکستان کو اس بارڈر پہ تمام بین الاقوامی قوانین اور روایت نافذ کرنا ہو نگے، بارڈر پر دہشت گردوں کی ٹریفک ختم کرنی ہو گی،  اس طرح دونوں ممالک روایتی اچھے ہمسایوں کی طرح اپنے تعلقات کو فروغ دے سکتے ہیں، پاسپورٹ اور ویزہ کے ذریعے سفر کی سہولتیں جاری رکھی جاسکتی ہیں، انشا ء اللہ!