کراچی میں نہم کا ریاضی کا پرچہ ای مارکنگ سے لیا جائے گا

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(سید زبیرراشد)کراچی میں میٹرک بورڈ کے نئے امتحانی نظام کے تحت نہم جماعت کا ریاضی کا پرچہ ای مارکنگ سے لیا جائے گا،تعلیمی بورڈ نے طلبہ کیلئے ای مارکنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کر دی۔
ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹوکاکہناہے کہ نئے ای مارکنگ سسٹم کا آغاز کردیاہے، نئے امتحانی نظام کے تحت نہم جماعت کا ریاضی پرچہ ای مارکنگ سے لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:جعفر ایکسپریس 16 روز بعدپشاور سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوگئی
بورڈ کی جانب سے ای مارکنگ اور او ایم آر ٹریننگ ورکشاپ منعقدکی گئی جس میں اساتذہ کی رہنمائی کی گئی،میٹرک بورڈ نے طلباء کے لیے ای مارکنگ کی ویڈیوبھی اپ لوڈ کر دی ہے۔