ٹک ٹاکر دانیہ شاہ جلد ماں بننے والی ہیں؟سوشل میڈیاپرافواہیں گرم

Mar 27, 2025 | 12:48:PM
ٹک ٹاکر دانیہ شاہ جلد ماں بننے والی ہیں؟سوشل میڈیاپرافواہیں گرم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے ماں بننے سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں۔

سابق رکنِ قومی اسمبلی اورمعروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت سے شادی کرنے کے بعد راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی دانیہ شاہ نے ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کی وفات کے بعد جولائی 2024ء میں حکیم شہزاد سے دوسری شادی کی تھی۔

دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر شہزاد حکیم نے حال ہی میں اپنی تیسری اہلیہ، دانیہ شاہ کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جن کودیکھ کرسوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ دانیہ شاہ حمل سے معلوم ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دانش تیمورنے 4 شادیوں کے بیان پرمعذرت کی ویڈیو ڈیلیٹ کر دی

صارفین کا کہنا ہے کہ ویڈیوز سے معلوم ہوتا ہے کہ ٹک ٹاکر دانیہ شاہ جَلد ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے والی ہیں۔