لوہے اورسٹیل کی درآمدات میں 50 فیصد سے زائد اضافہ

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)لوہے اور سٹیل کی ملکی درآمدات میں فروری 2025 کے دوران 50.78 فیصد اضافہ ہو گیا۔
ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 57.9 ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ سال فروری 2024 میں لوہے اور سٹیل کی درآمدات کا حجم 38.4 ارب روپے رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں 1روپے فی یونٹ کمی کی اجازت دیدی
فروری 2024 کے مقابلے میں فروری 2025 کے دوران لوہے اورسٹیل کی قومی درآمدات میں 19.5 ارب روپے یعنی 50.78 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔