3 کمپنیوں کی ٹیلی کام انفراسٹرکچر، سروسز میں بہتری کے لیے معاہدے کی درخواست

Mar 27, 2025 | 16:42:PM

 (اشرف خان)ٹیلی کام شعبے میں معاہدے کے لیے اینگرو کارپوریشن، اینگرو کنیکٹ اور پاکستان موبائل کمیونیکیشنز لمیٹڈ کی جانب سے معاہدے کی درخواست کی گئی ہے۔

کمپٹیشن کمیشن نے تینوں کمپنیوں کے مابین اسکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی ہے۔

سی سی پی کے مطابق اینگرو کنیکٹ پی ایم سی ایل سے دیودار پرائیویٹ لمیٹڈ کا کنٹرول حاصل کرے گا، دونوں کمپنیاں سیولر نیٹ ورک سے متعلقہ خدمات کے شعبہ میں کام کرتی ہیں۔

معاہدے سے ملک میں ٹیلی کام انفراسٹرکچر اور سروسز میں بہتری آئے گی، ٹرانزیکشن متعلقہ مارکیٹ میں کسی غلبے کے قیام یا مضبوطی کا باعث نہیں بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں :آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں 1روپے فی یونٹ کمی کی اجازت دیدی

مزیدخبریں