سپریم کورٹ کے زیر التوا مقدمات کی تعداد میں 3 ہزار کمی

Mar 27, 2025 | 17:30:PM
سپریم کورٹ کے زیر التوا مقدمات کی تعداد میں 3 ہزار کمی
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات میں 5 ماہ کے دوران 3 ہزار کے قریب کمی واقع ہوئی ہے۔

اکتوبر 2024 میں سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 59ہزار 784 تھی، گزشتہ سال اکتوبر میں 1089 نئے مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ 1847 کیسز نمٹائے گئے۔

گزشتہ سال نومبر میں 1487 نئے مقدمات دائر ہوئے اور 2901 کیسز نمٹائے گئے، دسمبر 2024 میں 1115 نئے کیسز دائر ہوئے جبکہ 2458 کیسز نمٹائے گئے۔

جنوری 2025 میں 1909 نئے کیسز کا اندراج اور 2192 کیسز نمٹائے گئے، فروری 2025 میں 1394 نئے کیسز دائر ہوئے اور 2069 کیسز نمٹائے گئے۔

سپریم کورٹ میں اس وقت 56 ہزار 404 مقدمات زیر التوا ہیں۔

ٰیہ بھی پڑھیں :چار گھنٹے اڈیالہ جیل کے باہر انتظار کیا، ملاقات نہیں ہونے دی گئی:عمر ایوب