طاقتور لوگوں نے ثابت کیا کہ یہاں آئین اور فیصلوں کی اہمیت نہیں،جنید اکبر خان

Mar 27, 2025 | 19:10:PM
طاقتور لوگوں نے ثابت کیا کہ یہاں آئین اور فیصلوں کی اہمیت نہیں،جنید اکبر خان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی و ممبر قومی اسمبلی  جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ طاقتور لوگوں نے ثابت کیا کہ یہاں آئین اور فیصلوں کی اہمیت نہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبرخان کا کہنا تھاکہ یہ سمج رہے ہیں ان فیصلوں کی کوئی اہمیت نہیں،اس سے فاصلے مزید بڑھیں گے ،ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے،عوام بانی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے،یہ رویہ فیڈیریشن،ریاست اور اداروں کے لئے اچھا نہیں ہے۔

 اس دوران سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے بھی گفتگو کی، ان کا کہنا تھاکہ ملک میں کیا کھیل کھیلا جارہا ہے،معلوم ہوتا ہے ملک کو جان بوجھ کر تباہ کیا جا رہا ہے ،باقاعدہ منصوبہ بندی سے ملک کو تباہ کیا جا رہا ہے،یہ بھی اس آگ سے نہیں بچ سکیں گے ،یہ بھی اس گڑھے میں گریں گے،دنیا کے قاتلوں کی تاریخ پڑھیں،خدا وند کو ظلم پسند نہیں،کسی کو اسکا حق نہ دینا ظلم ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ملک کا پورا سسٹم ظالمانہ سسٹم ہے،ہمارا سامنا ظالموں کے ساتھ ہے،عوام کے حقوق پر ڈالا ڈالنے والوں کے ساتھ ہے ،ہم کبھی نہیں تھکیں گے میداں نہیں چھوڑیں گے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کی نجات کا ذریعہ ہے،وہ ناکامی کے سامنے دیوار کھڑی کر سکتا ہے،عوام کا ان چوروں ڈاکووں پر اعتماد نہیں ہے،ہم ملک بچائیں گے ان نالائق نااہل لوگوں کے شکنجے سے ملک کو نکالیں گے ایک دن ان کے ہاتھ ٹوٹ جائیں گے۔ 
 یہ بھی پڑھیں : چار گھنٹے اڈیالہ جیل کے باہر انتظار کیا، ملاقات نہیں ہونے دی گئی:عمر ایوب