حارث رؤف اور عثمان خان کو نیوزی لینڈ میں ٹھہرنے کی ہدایت

Mar 27, 2025 | 20:22:PM
حارث رؤف اور عثمان خان کو نیوزی لینڈ میں ٹھہرنے کی ہدایت
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے فاسٹ باولر حارث رؤف اور عثمان خان کو نیوزی لینڈ میں ہی رکنے کی ہدایت کرتے ہوئے قومی ون ڈے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے 8 کھلاڑی وطن واپسی کے لیے روانہ ہوں گے اور باقی 5 کھلاڑیوں نے نیپئر میں ٹیم کو جوائن کرلیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز مکمل ہونے کے بعد پاکستان ٹیم کے کھلاڑی اور کوچنگ سٹاف ولینگٹن سے نیپئر روانہ ہوا۔

فاسٹ باولر حارث رؤف اور وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان کو ٹیم مینجمنٹ نے ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا، پہلے دونوں کھلاڑی صرف ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل تھے۔

سلمان علی آغا، حارث رؤف، خوشدل شاہ ، عرفان خان نیازی، ابرار احمد، سفیان مقیم ، محمد علی اور عثمان خان نے نیپئر میں ون ڈے سکواڈ کو جوائن کیا۔

واضح رہے کہ کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم سمیت 9 کھلاڑی پہلے ہی نیپئر میں موجود ہیں، ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کے باقی 8 کھلاڑی نیوزی لینڈ سے براستہ دبئی پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔

ان کھلاڑیوں میں شاداب خان ، شاہین آفریدی، عمیر بن یوسف ، حسن نواز، محمد حارث ، عباس آفریدی ، عبدالصمد اور جہانداد خان شامل ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 29 مارچ کو شروع ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ میں عید کی تعطیلات کا اعلان