خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش

Stay tuned with 24 News HD Android App

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے آج رات بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے ۔جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روزاسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم شام/رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈےسیریز، ٹی 20کے دو کھلاڑیوں کو روک لیا گیا
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں گرم رہنے کی توقع ہے۔سندھ میں بھی بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت مٹھی اور بہا ولنگر میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:شوکت عزیز صدیقی نے اہم عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا