پی ٹی آئی کے 29 کارکنان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App

(حاشر احسان )پاکستان تحریک انصاف کے 29 کارکنان انسدادِ دہشتگردی عدالت میں پیش کر دیئے گئے۔
پولیس کی جانب سے کارکنان کو شناخت پریڈ کے لئے جیل بھیجنے کی استدعا کی گئی ہے۔
عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا، پی ٹی آئی کارکنان آج راولپنڈی ڈویژن کے مختلف مقدمات میں ضمانت کے بعد رہا ہوئے تھے
پولیس نے تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 1033 میں شناخت پریڈ کے لیے استدعا کی، تھانہ کوہسار میں 26 نومبر احتجاج پر مقدمہ درج ہے۔
ملزمان کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ، آمنہ علی ایڈووکیٹ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:جو آزمائشیں مستقبل میں آنے والی ہیں، میرے نام سے سابقہ کا صیغہ جلد ہٹ جائیگا: شیر افضل