زیلنسکی نے پیوٹن کی جلد موت کی پیشگوئی کردی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے جلد مرنے کی پیشگوئی کی ہے۔
زیلنسکی نے یہ بیان 26 مارچ کو پیرس میں یورپی صحافیوں کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران دیا، جب کہ پیوٹن کی صحت کے حوالے سے مسلسل افواہیں گردش کر رہی ہیں،یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یوکرین اور روس نے امریکہ کی ثالثی میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں اور بحیرہ اسود میں دشمنی کو محدود کرنے کے لیے ایک جزوی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، اس معاہدے کے بدلے میں، امریکہ نے روس کو عالمی منڈیوں تک زیادہ رسائی دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
زیلنسکی نے پیرس میں گفتگو کے دوران کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ امریکہ اس وقت پیوٹن کو عالمی تنہائی سے نکلنے میں مدد نہ دے،انہوں نے مزید کہا کہ میرا ماننا ہے کہ یہ ایک خطرناک صورتحال ہے، یہ سب سے زیادہ خطرناک لمحات میں سے ایک ہے،زیلنسکی کا کہنا تھا کہ پیوٹن اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں جب تک کہ وہ زندہ ہیں اور ان کی خواہشات صرف یوکرین تک محدود نہیں بلکہ وہ مغرب کے ساتھ براہ راست تصادم کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے امریکہ اور یورپ پر زور دیا کہ وہ متحد رہیں اور پیوٹن پر دباؤ برقرار رکھیں کیونکہ روسی صدر سب سے زیادہ خوف یورپی امریکی اتحاد سے محسوس کرتے ہیں اور اسے تقسیم کرنا چاہتے ہیں،زیلنسکی نے مزید کہا کہ پیوٹن اپنی موت سے بھی خوفزدہ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ جلد مر جائیں گے، یہ ایک حقیقت ہے اور پھر سب کچھ ختم ہو جائے گا،زیلنسکی نے جنگ میں امریکی مدد پر شکریہ ادا کیا لیکن یہ بھی کہا کہ واشنگٹن روسی بیانیے سے متاثر ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان بیانیوں سے اتفاق نہیں کر سکتے، ہم اپنے لیے لڑ رہے ہیں اور ہم ان بیانیوں کے خلاف ہر جگہ لڑیں گے، کیونکہ ہمارے پاس کوئی اور راستہ نہیں ہے،فروری 2022 میں روس نے یوکرین پر حملہ کیا تھا اور اب تک تقریباً 1,13,000 مربع کلومیٹر جو کہ یوکرین کا 20 فیصد علاقہ اپنے کنٹرول میں لے چکا ہے، دونوں ممالک کے درمیان 1,000 کلومیٹر طویل محاذ پر شدید جنگ جاری ہے۔
روس نے یوکرین کے بجلی کے بنیادی ڈھانچے پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کیے ہیں، جبکہ یوکرین نے روسی تیل اور گیس کے ٹھکانوں پر دور مار حملے کیے ہیں۔ ان حملوں کا مقصد ایک دوسرے کی جنگی صلاحیت کو کمزور کرنا ہے، اور یہ جنگ میں ایک اہم پہلو بن چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :جو آزمائشیں مستقبل میں آنے والی ہیں، میرے نام سے سابقہ کا صیغہ جلد ہٹ جائیگا: شیر افضل