اسلام آباد: لاپتہ بچے کی لاش مل گئی ،ٹریل فائیو سیاحوں کیلئے بند

ڈیڈ باڈی ایک گہری کھائی میں سے ملی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ بچہ اس میں گر گیا تھا

May 27, 2024 | 09:17:AM
اسلام آباد: لاپتہ بچے کی لاش مل گئی ،ٹریل فائیو سیاحوں کیلئے بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فرزانہ صدیق)اسلام آباد میں ٹریل فائیو پر لاپتہ بچے طحہٰ کی لاش کھائی سےمل گئی، پولیس کےمطابق لاش کی نشاندہی فاریسٹ اور انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے لوگوں نے کی، بچے کی لاش کھائی نکال لی گئی ، لاش کی شناخت کیلئے بچے کی والدہ اور لواحقین بھی موقع پر موجود ہیں۔ٹریل فائیو کو سیاحوں کیلئے بند کردیا  گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریل فائیو پہ لاپتہ ہونے والے طحٰہ کی ڈیڈ باڈی مل گئی،ڈیڈ باڈی کی نشاندہی فارسٹ اور انوائرمنٹ کے لوگوں نےکی اور پولیس کو اطلاع کی،ڈیڈ باڈی ایک گہری کھائی میں سے ملی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ بچہ اس میں گر گیا تھا۔

ضرورپڑھیں:اسلام آباد کے ٹریل فائیو سے 15سالہ لڑکا اغوا 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور ریسکیو کے لوگ تاحال ڈیڈ باڈی کو کھائی سے نکالنے میں ناکام ہیں،بچے کی ڈیڈ باڈی کو نکالنے کے لیے لوہے دندی والا راستہ استعمال کیا جائے گا،والدہ اور لواحقین موقع پر پہنچ چکے ہیں اور تاکہ ڈیڈ باڈی کی شناخت کر سکیں۔محکمہ جنگلات کے عملے نے جو حلیہ بتایا ہے اس سے اور کپڑوں کی شناخت اور جسامت سے وہی بچہ ہے ۔

ٹریل فائیو پر ہائیکنگ کے لیے آئے بچے کی ہلاکت وفاقی پولیس کی نئی فورس مارگلہ ٹریل پیٹرول کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ٹریلز پر سیف سٹی اتھارٹی کا ایمرجنسی رابطے کے لیے لگایا گیا باکس بھی ناکارہ نکلا،بچے کے ساتھیوں کی جانب سے گمشدگی کے لیے مسلسل رابطہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلسل کالز کے باوجود مارگلہ ٹریل پیٹرول سے رابطہ نہ ہو سکا، ساتھی کے لاپتہ ہونے پر بچے چینخ و پکار بھی کرتے رہے لیکن کوئی نہ آیا۔

 ذرائع کے مطابق بچوں نے کئی گھنٹے گزرنے کے بعد لاپتہ ساتھی کے گھر اطلاع دی،15 سالہ طحہٰ کے والدین کی جانب سے راولپنڈی سے 15 پر رابطہ کیا گیا،15 پر رابطہ کرنے پر پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج کیا لیکن تلاش برائے نام رہی،والدین کی جانب سے پولیس کی کارروائی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔بچے کے والد کا کہنا ہے کہ جب تک بچے کو خود نہیں دیکھ لیتے پہنچانے کے حوالے سے تصدیق نہیں کریں گے۔

ٹریل فائیو کو سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا،وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آج شام تک ٹریل فائیو پر ہائیکنگ بند رہے گی۔