شاہ رخ خان کی گوتم گھمبیر کوبلینک چیک کی پیشکش

کے کے آر کے شریک مالک شاہ رخ خان سابق ہندوستانی اوپنر کو طویل عرصے تک فرنچائز میں رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں

May 27, 2024 | 10:52:AM
شاہ رخ خان کی گوتم گھمبیر کوبلینک چیک کی پیشکش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھارتی ہیڈکوچ بننے سے روکنے کیلئے گوتم گھمبیر کو بلینک چیک کی پیشکش کردی۔

 بھارتی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے سے روکنے کیلئے اداکار شاہ رخ خان میدان میں آگئے اور اپنی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے سرپرست و مینٹور برقرار رہنے کیلئے بلینک چیک کی پیش کش کردی ہے۔

ضرورپڑھیں:روہت شرما کا ریکارڈ پاش پاش،بابر اعظم نے کوہلی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی گوتم گھمبیر کو کنٹریکٹ دینے کی اپنی کوششوں کو تیز  کرتا نظر آرہا،رپورٹ میں انکشاف  کیا گیا ہے کہ کے کے آر کے شریک مالک شاہ رخ خان سابق ہندوستانی اوپنر کو طویل عرصے تک فرنچائز میں رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ بالی ووڈ اداکار نے گمبھیر کو اگلے 10 سالوں کے لیے آئی پی ایل فرنچائز میں شامل ہونے کے لیے بلینک چیک کی پیشکش کی ہے۔