(ویب ڈیسک)پاکستانی فلم سٹار اداکارہ ثناء نواز نے پرسکون زندگی گزارنے کا آسان نسخہ بتادیا۔
شادی کے 14 سال بعد شوہر فخرعلی سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد اداکارہ اپنے بچوں کے ساتھ ایک خود مختار زندگی گزار رہی ہیں، اب حال ہی میں انہوں نے اپنی ایک پوسٹ میں حوصلے اور ہمت کیساتھ زندگی گزارنے کا نیا نسخہ بتادیا۔
سوشل میڈیا پر اپنی چند دلکش تصاویر جاری کرتے ہوئے ثنا نواز نے کہا کہ زندگی میں ایسے واقعات بھی رونما ہوتے ہیں کہ ہمارے اوپر کچرااچھالا جائے، کردار کشی کی جائے، دامن داغدار کیا جائے، طعن و تشنیع کا نشانہ بنایا جائے لیکن گندگی کے اس گڑھے سے بچنے کا طریقہ یہ نہیں کہ ہم ان غلاظتوں کی تہہ میں دفن ہو کر رہ جائیں بلکہ ان بے کار چیزوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اوپر کی طرف اور آگے بڑھتے رہنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کی گوتم گھمبیر بلینک چیک کو پیشکش
انہوں نے یہ بھی کہا کہ زندگی میں جو بھی مشکلات پیش آئیں وہ پتھروں کی طرح ہوتی ہیں مگر یہ ہماری عقل پر منحصر ہے کہ آیا ہم ہار مان کر ان کے نیچے دب جائیں یا ان کے اوپر چڑھ کر مشکل کے کنویں سے باہر آئیں,اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ خاک ڈالنے والے ڈالتے رہیں مگر پرعزم انسان اپنا راستہ کبھی نہیں بدلتا۔
یاد رہے کہ اداکارہ ثنا فخر انکے سابق شوہر فخر امام نے اکتوبر 2022 ء میں سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے بتایا تھا کہ دونوں نے شادی کے 14 سال بعد علیحدگی اختیار کرلی اور وہ اپنے شادی کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔
بعد ازاں ثناء فخر نے اپنے شوہر فخر علی سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعدلاہور کی مقامی عدالت سے خلع لے لی ۔