اے این ایف کی 9 کارروائیاں،45 کلو منشیات برآمد، 10 ملزمان گرفتار

May 27, 2024 | 11:35:AM

 (24 نیوز)اینٹی نارکوٹکس فورس ( اےاین ایف) نے 9 کارروائیوں میں45 کلو منشیات برآمد کی جبکہ 10 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

اے این ایف ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں پشاور، ملتان، قصور،کوئٹہ، میانوالی اوراٹک میں کی گئیں ، کارروائی میں 13 کلو770گرام آئس، 10 کلو400گرام چرس برآمد کی گئی ، ایک اور کارروائی کے دوران 8 کلو 400گرم افیون برآمد کرلی گئی ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر سے 7.7 کلو آئس برآمد،ملتان میں ملزم سے 13 کلو چرس اور 170 گرام آئس،پھول نگر قصور میں 2 ملزمان سے 8.4 کلو افیون،کوئٹہ میں دو کاروائیوں میں 2 ملزمان سے 5.4 کلو آئس،چشمہ روڈ میانوالی میں ملزم سے 4.8 کلو چرس ،حاجی کیمپ پشاور کے قریب ملزم سے 3.6 کلو چرس برآمد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ہیٹ ویو کی کیفیت برقرار ،محکمہ موسمیات نےخبردار کر دیا

اس کے علاوہ  برہان ٹول پلازہ اٹک کے قریب ملزم سے 2 کلو چرس اور پشاور میں کالج کے قریب ملزم سے 500 گرام آئس برآمد ہوئی۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

مزیدخبریں