(ویب ڈیسک) اوگرا نے قدرتی گیس پر 25 ہزار گھریلو میٹرز لگانے کی درخواست مسترد کر دی۔
خیال رہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے 25 ہزار گھریلو گیس کنکشن کی درخواست کی تھی، گیس کنکشن لگانے کیلئے ایک ارب 28 کروڑ روپے مانگے گئے تھے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق 25 ہزار گھریلو کنکشن وفاقی حکومت کی پابندی کے وقت سے التوا کا شکار ہیں جن کی اجازت دی جائے، مالی سال 25-2024 کیلئے حکومتی پابندی کے پیش نظر نئے میٹرز کا تخمینہ نہیں لگایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاپتہ افراد کیس،ریاست کسی بندے کو اٹھا لے تو لوگ کہاں جائیں ؟ پشاور ہائیکورٹ
سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ آر ایل این جی پر 350 کمرشل گیس میٹرز اور 120 صنعتی کنکشن کی اجازت دی جائے۔
اوگرا اتھارٹی نے کہا کہ نئے کنکشن پر حکومتی پالیسی کو مدنظر رکھ کر غور کریں گے۔