ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس، سردار تنویر الیاس کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

May 27, 2024 | 15:16:PM

(24 نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ضمانت منظور کرتے ہوئے  رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

وکیل سردار تنویر الیاس نے دلائل میں کہا کہ ان دفعات کے تحت زیادہ سے زیادہ سزا 3 سال ہے لہٰذا ملزم کو ضمانت ملنی چاہیے، پاسپورٹ بھی واپس کر دیا ہے،دوران سماعت ایف آئی اے حکام نے ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جبکہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے سردار تنویر الیاس کی ضمانت کی مخالفت کی۔

بعدازاں ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کرنے کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض سردار تنویر الیاس کی ضمانت منظور کر لی۔ 
 یہ بھی پڑھیں: روپیہ تگڑا،ڈالر سستا ہو گیا

مزیدخبریں