وزیر آباد : طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ ،وزیراعلیٰ مریم نواز کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےوزیر آباد میں طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر آباد میں طالبہ سے 2 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لےکر انسپکٹر جنرل سے رپورٹ طلب کر لی ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو کیفر کردارتک پہنچایا جائے گا۔
دوسری جانب وزیرآباد پولیس نے طالبہ سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے طالبہ کو اغوا کر کے زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اختلافات سے فرق نہیں پڑتا،مشکلات کا حل نکالنا ہوگا: علی امین گنڈاپور