انڈسٹری کے فروغ کے اہداف کے حصول میں ناکامی پرمریم نواز برہم، سربراہ اور بورڈز تبدیل

May 27, 2024 | 19:30:PM

(24نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کاصوبے میں انڈسٹری کے فروغ کے اہداف کے حصول میں ناکامی پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے انڈسٹریل سٹیٹ کے سربراہ اور بورڈز تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت سپیشل اکنامک زونز کے امور سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں سپیشل اکنامک زون میں دستیاب کاروباری سہولیات کا جائزہ لیاگیا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نےانڈسٹری کے فروغ کے اہداف کے حصول میں ناکامی پرشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سربراہ  انڈسٹریل سٹیٹ اور بورڈز کو تبدیل کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ ان کے پرفارمنس آڈٹ کرایا جائے گا، انڈسٹری کو سہولتیں دے کر ماضی کی کوتاہیوں کا ازالہ کریں گے ،انڈسٹریل سٹیٹ کو انہی مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے،جن کے لئے قائم کی گئی ہیں، انڈسٹریل سٹیٹ کو پلگ اینڈ پلے ماڈل پر قائم کرنا چاہتے ہیں، انڈسٹری کے قیام کے طریقہ کار کو آسان اور تیز ترین بنا یا جائیگا۔

اس موقع پر  سینیٹر پرویز رشید،صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل، سیکرٹری انڈسٹری احسان بھٹہ اور دیگر حکام نبھی موجود تھے-

یہ بھی پڑھیں: وزیر آباد : طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ ،وزیراعلیٰ مریم نواز کا نوٹس

مزیدخبریں