یوم تکبیر:سپریم کورٹ سمیت ملک کی دیگرعدالتیں بند رہیں گی

May 27, 2024 | 19:56:PM
یوم تکبیر:سپریم کورٹ سمیت ملک کی دیگرعدالتیں بند رہیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری,ملک اشرف )حکومت کی جانب سے یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کے اعلان کے بعد سپریم کورٹ سمیت ملک کی دیگر عدالتیں بند رہیں گی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ  یوم تکبیر 28 مئی  کے موقع پر عدالت بند رہے گی، تمام کیسز کی سماعت ملتوی کر دی گئی ہے جنہیں آئندہ روز میں سنا جائیگا، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ اور صوبہ بھر کی عدالتوں میں بھی کل عام چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 28 مئی کو یوم تکبیر کے سلسلہ میں لاہور ہائیکورٹ  صوبہ بھر کی سیشن اور سول عدالتیں بند رہیں گی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان کی منظوری کے بعدعدالتی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے،لاہور ہائیکورٹ میں کل مقدمات کی سماعت کے حوالے سے  پہلے سےجاری کاز لسٹ منسوخ کردی گئی۔

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سےبھی صوبے کی ماتحت عدالتوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ،یوم تکبیر کے موقع پر صوبے میں تمام خصوصی عدالتیں، ٹریبونلز بھی بند رہیں گے،حکومت سندھ کے نوٹیفکیشن کی روشنی میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے صوبے بھر کی عدالتوں میں چھٹی کی منظوری دیدی۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بڑا ریلیف ،آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی کمی