نیب ریمانڈ 14سے بڑھ کر 40دن ہو گیا، قائم مقام صدر نے ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا

May 27, 2024 | 20:44:PM
نیب ریمانڈ 14سے بڑھ کر 40دن ہو گیا، قائم مقام صدر نے ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا
کیپشن: قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے 2آرڈیننس جاری کر دیئے،قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے آرڈیننس کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق آرڈیننس کے تحت الیکشن ٹریبونل کے قیام سے متعلق قانون میں ترمیم کی گئی،حاضر سروس کے ساتھ ریٹائرڈ جج بھی انتخابی عذرداریوں سے متعلق الیکشن ٹریبونل کا حصہ ہونگے،آرڈیننس کے تحت الیکشن ٹریبونل ہائی کورٹ کے حاضر سروس ججزکے علاوہ ریٹائرڈججز بھی تعینات کئے جاسکیں گے،آرڈیننس کے ذریعے الیکشن ایکٹ2023میں ترمیم کی گئی۔

قائم مقام صدر نے نیب ترمیمی آرڈیننس بھی جاری کردیا،ذرائع کاکہنا ہے کہ نیب آرڈیننس کے تحت زیر حراست ملزم کا ریمانڈ 14دن سے بڑھاکر40 دن کردیا گیا،نیب افسر کی جانب سے بدنیتی پرمشتمل نیب ریفرنس بنانے پر سزا 5سال سے کم کر کے 2 سال کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بڑا, ریلیف  آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی کمی