بجلی لوڈشیڈنگ پروزیراعظم شہباز شریف کا نوٹس، اہم اجلاس طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کےلوڈشیڈنگ کا نوٹس لے کر کل دن 12 بجے اہم اجلاس طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کے لوڈ شیڈنگ سے تنگ عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے کل دن 12 بجے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں بجلی لوڈشیڈنگ اور بجلی چوری روکنے کیلیے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا ،وزیراعظم لوڈشیڈنگ میں شہریوں کو ریلیف دینے کیلیے اہم ہدایات جاری کریں گے۔
اجلاس میں وزیر توانائی وزیر اعلی خیبر پختونخواسے ہونے والی مشاورت کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:اختلافات سے فرق نہیں پڑتا،مشکلات کا حل نکالنا ہوگا: علی امین گنڈاپور