(24نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی مارگلہ پہاڑیوں پر لگی آگ پر بروقت قابو پانے پر تمام متعلقہ اداروں و افسران کی پزیرائی.
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج، این ڈی ایم اے، اسلام آباد انتظامیہ اور کوارڈینیٹر موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے افسران و اہلکاروں کی اگ بجھانے کیلئے کوششیں قابل ستائش ہیں.
انہوں نے کہا پاک فوج کی جانب سے آگ بجھانے کیلئے ہیلی کاپٹرز کی فراہمی پر شکرگزار ہیں، آگ بجھانے کے آپریشن میں وزیرِ اعظم ہاؤس کے ہیلی کاپٹرز، 6th ایوی ایشن نے بھی وزیرِ اعظم کی ہدایت پر حصہ لیا، وزیرِ اعظم کی ان کی کوششوں کی بھی پزیرائی.
وزیرِ اعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ سے جنگلات کو پہنچے نقصان کا تعین کرکے اس کی بھرپائی کیلئے اقدامات کئےجائیں،آگ میں زخمی ہونے والی جنگلی حیات کو ویٹرنری ڈاکٹرز ممکن طبی امداد فراہم کریں.
یہ بھی پڑھیں: بجلی لوڈشیڈنگ پروزیراعظم شہباز شریف کا نوٹس، اہم اجلاس طلب کرلیا