لاہور اور کراچی کے تاجروں کا یوم تکبیر پر کاروبار بند نہ کرنے کا اعلان 

May 27, 2024 | 22:18:PM
لاہور اور کراچی کے تاجروں کا یوم تکبیر پر کاروبار بند نہ کرنے کا اعلان 
کیپشن: بازار کھلے ہیں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور اور کراچی کی تاجربرادری نے یوم تکبیر پر کاروبار بند نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے28مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کے اعلان کیا گیا ہے، تاہم تاجر برادری نے کاروبار بند کرنے کی مخالفت کردی، سیکرٹری انفارمیشن انجمن تاجران لاہور حافظ شیخ علاؤالدین نے کہاہے کہ کل تمام مارکیٹیں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی،کل یوم تکبیر تاجربرادری جوش وجذبے سے منائےگی،صدر انجمن تاجران منٹگمری روڈ اعجاز بٹ نے کہاکہ کل 28مئی کو منٹگمری روڈ مارکیٹ معمول کے مطابق کھلی رہے گی۔

صدر اعظم کلاتھ مارکیٹ ملک زمان نصیب کا کہنا ہے کہ اعظم کلاتھ مارکیٹ معمول کے مطابق کھلی رہے گی،صدر انجمن تاجران بادامی باغ وقار احمد میاں نے کہاکہ بادامی باغ آٹو مارکیٹ معمول کے مطابق کھلی رہے گی، صدر رانا اخلاق احمد نے کہاکہ لبرٹی مارکیٹ گلبرگ 28مئی کو کھلی رہے گی، چیئرمین شاہ عالمی سید عظمت علی شاہ نے کہاکہ شاہ عالم مارکیٹ معمول کے مطابق کھلے گی،صدر آغا ذوالفقار نے کہاکہ کل برانڈرتھ روڈ الیکٹریکل مارکیٹ کھلے گی اور معمول کے مطابق کاروبار ہو گا۔ صدر اعظم کلاس مارکیٹ بورڈ شیخ جاویدنے کہاکہ اعظم کلاتھ مارکیٹ کے تمام بلاک کل معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

ادھر کراچی کی بھی تاجر برادری نے 28 مئی کو کاروبار بند نہ کرنے کا اعلان  کر دیا،  منگل 28 مئی کو تجارتی مراکز معمول کے مطابق کھلیں گے ،عتیق میر کاکہناتھا کہ چھوٹی بڑی دکانوں میں کاروبار اور کارخانوں میں کام جاری رہےگا ، شدید کاروباری مشکلات کا شکار تاجر کسی تعطیل کے متحمل نہیں ہوسکتے ،یومِ تکبیر ملکی تاریخ کا اہم سنگِ میل ہے تاجر بھرپور طریقے سے منائیں ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا یوم تکبیر پر عام تعطیل کا اعلان، خیبرپختونخوا حکومت نے اپنا فیصلہ سنا دیا