سونے کی قیمت میں اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

Nov 27, 2023 | 15:32:PM

(اشرف خان) سونا خریدنے والوں کیلئے اہم خبر آگئی، ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر مہنگا ہوکر 2023 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔ فی تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہونے سے قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 600 روپے ہوگئی۔ 10گرام سونا 943 روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 86 ہزار 557 روپے کا ہوگیا جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 70 روپے مہنگا ہوکر 2620 روپے کا ہوگیا۔

مزید پڑھیں: القادر پراپرٹی اور 190 ملین پاؤنڈ کا کیس:  نیب کی عمران خان سے تفتیش کی اندرونی کہانی

یاد رہے کہ گزشتہ روز 24 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 500 روپے جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 97 ہزار 542 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس کے علاوہ 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ84 ہزار 757 روپے اور 22 قیراط سونے کے نرخ 1 لاکھ 69 ہزار 360 روپے تھی۔

مزیدخبریں