کالا جادو نا منظور :اڈیالا جیل کے باہر بشریٰ بی بی کیخلاف نعرے بازی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اڈیالہ جیل آمد پر ایک گروپ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف نعرے لگا دیے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ القادریونیورسٹی کیس کی سماعت ہوئی، تحریک انصاف کے چیئرمین کی اہلیہ عدالت میں پیشی کے لیے پہنچیں تو درجن بھر افراد نے ان کو دیکھتے ہی کالا جادو نامنظور کے نعرے لگائے۔
گروپ کی نعرے بازی کے موقع پر اڈیالہ جیل کی چوکی میں موجود پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے اور لوگوں کو نعرے لگانے سے روکنے کی کوشش نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں:شہزاد اکبر تیزاب حملے میں زخمی
بشری بی بی القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ نیب کیس میں پیشی کیلئے لاہور سے اسلام آباد پہنچی تھیں، ان کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات متوقع ہے۔