جب تک ثاقب نثار کے فیصلے منڈلاتے رہیں گے بہتری نہیں آسکے گی، طلال چوہدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شہزاد خان) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و ڈویژنل کوآرڈینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ ملک میں جب تک ثاقب نثار کے فیصلے منڈلاتے رہیں گے بہتری نہیں آسکتی۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و ڈویژنل کوآرڈینیٹر طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام امیدواروں سے فرداً فرداً ملاقات کی گئی، الحمدللہ توقع سے بڑھ کر درخواستیں آئی ہیں، نوازشریف کو کبھی لایا نہیں گیا بلکہ نکالا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے ایک اور وعدہ وفا کردیا
طلال چوہدری نے کہا کہ آر ٹی ایس بیٹھائے گئے، گزشتہ الیکشن میں بھی اوکاڑہ میں مسلم لیگ ن نے کلین سویپ کیا، کئی سال کی ناانصافی کے بعد اگر نوازشریف انصاف کیلئے پاکستان آئے ہیں تو اس کو فیور کہا جا رہا، ہم چاہتے ہیں الیکشن وقت پر ہوں، پاکستان کے حالات صرف مسلم لیگ ن اور نوازشریف ہی ٹھیک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما نے مزید کہا کہ جن کے پاس اوکاڑہ میں امیدوار نہیں ہیں وہ لول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کا شکوہ کر رہے ہیں، نوازشریف کی تمنا ہے کہ پاکستان کے مسائل حل ہوں۔