اسرائیلی کابینہ نے لبنان جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی 

Nov 27, 2024 | 00:50:AM
اسرائیلی کابینہ نے لبنان جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان لبنان میں ممکنہ جنگ بندی معاہدہ ہوگیا، اسرائیلی کابینہ نے لبنان جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل حزب اللّٰہ جنگ بندی معاہدے کا اطلاق بدھ کی صبح سے ہونے کا امکان ہے،اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ اجلاس کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے حزب اللّٰہ کو دہائیوں پیچھے دھکیل دیا ہے، حزب اللّٰہ نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو اسے نشانہ بنائیں گے۔

 نیتن یاہو نے کہا کہ لبنان سے جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات اسرائیلی کابینہ میں پیش کریں گے، جنگ بندی معاہدے کا مطلب اب ہماری پوری توجہ ایرانی خطرے کی طرف ہوگی، شمالی اسرائیل میں لوگوں کو ان کے گھروں میں واپس لائیں گے، شام کے صدر بشارالاسد آگ سے کھیل رہے ہیں،  غزہ میں باقی رہ جانے والے یرغمالیوں کو واپس لانے کے لیے پُرعزم ہیں، ہم مشرق وسطیٰ کا چہرہ تبدیل کر رہے ہیں۔

 خیال رہے کہ جنگ بندی کے معاہدے کی باتوں کے دوران لبنان پر شدید بمباری جاری ہے اور جانی نقصان بڑھتا جا رہا ہے، لبنان کے دارالحکومت پر اسرائیلی فضائی حملے جاری ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم از کم 31 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

 دوسری طرف حزب اللّٰہ نے بھی اسرائیل پر راکٹ فائر دوبارہ شروع کر دیے ہیں،لبنان میں غزہ پر حملوں کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی کارروائیوں میں کم از کم 3,768 افراد شہید اور 15,699 زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :  ٹرمپ کا چین سمیت مختلف ممالک سے درآمد اشیاء پرٹیکس لگانے کا اعلان