(ویب ڈیسک)ناموربرطانوی گلوکار و گیت نگار ایلٹن جان نے انکشاف کیا ہے کہ آنکھوں کی انفیکشن کے باعث ان کی دائیں آنکھ کی بینائی ضائع ہوگئی ۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارکا کہنا تھا کہ انہیں آنکھوں کا انفیکشن موسم گرما میں جنوبی فرانس میں تعطیلات گزارنے کے دوران ہوا۔
1997 ء میں برطانوی شہزادی آنجہانی ڈیانا کے جنازے کے موقع پر سوگوار گیت گا کر عالمی شہرت حاصل کرنے والے 77 سالہ ایلٹن جان کا کہنا ہے کہ اس انفیکشن نے انہیں اس طرح قابو کیا کہ نہ تو میں کسی چیز کو دیکھ سکتا ہوں اور نہ ہی کچھ پڑھ سکتا ہوں۔
گو کہ وہ اس وقت روبہ صحت ہیں لیکن اپنے آئندہ آنے والے نئے البم کے بارے میں انہوں نے کہا کافی عرصہ سے کچھ نہیں کیا، تاہم انھوں نے اس امید اور عزم کا اظہار کیا کہ سب ٹھیک ہوجائے گا لیکن اس وقت تو میں ایک جگہ ساکت ہوگیا ہوں،نہیں معلوم اسٹوڈیو میں جاکر ریکارڈنگ کیسے کروں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی گلوکار’ ’بادشاہ‘‘ کے نائٹ کلب کے باہر دھماکے
ان کے ساتھ پیش آنے والے اس واقعے پر ان کے ہم عصر سلیبریٹیز نے ان سے ہمدردی اورنیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، جن میں فیشن آئیکون ڈوناٹیلا ورساچی، گلوکارہ نٹالی امبروگلیا، بیلی پورٹر، حنا وادنگہم اور دیگر شامل ہیں۔