پی ٹی آئی احتجاج کے مقاصد کیا تھے؟

Nov 27, 2024 | 11:39:AM
پی ٹی آئی احتجاج کے مقاصد کیا تھے؟
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جب جب ملک میں استحکام آنے لگتا ہے تو تب تب تحریک انصاف احتجاجی تحریک شروع کردیتی ہے ،دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کو سرمایہ کاری کی یقین دہانی کروائی گئی ،اگر ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ ملنے لگا تو بہت جلد معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہوجائے گی لیکن تحریک انصاف استحکام کی بنتی ہوا کو زہر آلود کرنا چاہتی ہے ۔

 بیلا روس کا وفد پاکستان میں آیا تو  تحریک انصاف نے  چڑھائی کردی ،ایسے میں دنیا میں ہمارا امیج مثبت نہیں بلکہ منفی ہی جائے گا۔اِس سے پہلے بھی تحریک انصاف اہم شخصیات کی پاکستان آمد پر احتجاج کرتی رہی ہے ۔چین کے صدر کی پاکستان آمد کا معاملہ ہو یا پھر ایس ای او کانفرنس ہو تحریک انصاف نے جانتے بوجھتے ہوئے اُسی اہم وقت پر احتجاج کی کالز دی ہیں تحریک انصاف کے اِسی سیاسی رویے پر طلال چوہدری ر د عمل دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ تحریک انصاف ٹائمنگ کو دیکھ کر احتجاج کرتی ہے۔جب بھی کوئی اہم شخصیت ملک میں آتی ہے تو پی ٹی آئی احتجاج کی کال دے دیتی ہے ۔اب ستم ظریفی دیکھئے خیبرپختونخوا دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے۔

علی امین گنڈاپور کے اپنے گھر میں آگ لگی ہوئی ہے ۔لیکن اِس آگ کو بُجھانے کی بجائے ایک صوبے کا وزیر اعلیٰ اسلام آباد فتح کرنے چل نکلا ہے ۔ پی ٹی آئی کا آئے روز احتجاج،وفاقی دارالحکومت پر بار بار کی چڑھائی ،قومی خزانے اور کاروبار کو بے پناہ نقصان پہنچا رہی ہے ۔ تحریک انصاف آئے روز احتجاج کی کال دے رہی ہے جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔اور اب میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاج کے پیش نظر بند کئے جانے والے راستوں کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

ضرورپڑھیں:پی ٹی آئی کااسلام آباد میں احتجاج ختم،گنڈاپور اوربشریٰ بی بی فرارکے بعد مانسہرہ پہنچ گئے

اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ترجمان آئل ٹینکرزکانٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ راستوں میں رکاوٹوں کے سبب اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈیپوز سے پیٹرول پمپوں تک سپلائی رک چکی ہے، اگر یہی صورت حال جاری رہی تو پیٹرول پمپس پرفیول کی جلد قلت ہوجائے گی۔یعنی راولپنڈی ،اسلام آباد اور لاہور میں پیٹرول کا ذخیرہ کم ہوگیا ہے ۔پی ٹی آئی کا اسلام آباد سے گھیرا ٹوٹ گیا ہے،احتجاج ختم ہوگیا ہے اور کسی حد تک عوام اب سکھ کا سانس لیں گے۔