برطانیہ: باحجاب مسلم خاتون پر کنکریٹ سے حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)برطانیہ میں مسلمان عورت کےحجاب پہننے کی وجہ سے ایک اجنبی شخص نے کنکریٹ کے ٹکڑے سے حملہ کردیا۔ خاتون کے شوہر نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ ان کی اہلیہ پر حملہ ان کے حجاب پہننے پر کیا گیا۔
ڈیوز بری کے علاقے میں رونما ہونے والے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نقاب پوش شخص کنکریٹ کا بڑا ٹکڑا ہاتھ میں لیے خاتون کے قریب پہنچتا ہے۔ مذکورہ شخص خاتون کے قریب پہنچ کر کنکریٹ کا ٹکڑا خاتون کے سر پر مارتا ہے۔ گوکہ آخری لمحے میں خاتون حملہ آور کو دیکھ لیتی ہیں لیکن پھر بھی کنکریٹ کا ٹکڑا ان کے سر پر لگتا ہے۔
This is absolutely horrific - a hijab wearing Muslim woman has had a paving slab thrown at her head by a white man in Dewsbury, West Yorkshire.
— Waqas Tufail (@_WaqasTufail) October 25, 2023
Violent Islamophobia is on the increase. pic.twitter.com/AqjNBRIqiI
خاتون ایک دوکان کے باہر ملازمت کے انٹرویو سے قبل انتظار کر رہی تھیں جب کہ ان کے شوہر عید کریمی دوکان کے اندر ان کے لیے کھانے کی چیز خرید رہے تھے۔
مزید پڑھیں: ہسپانوی وزیر نے اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کردیا
واضح رہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانیہ میں غزہ جنگ کی شروعات کے بعد اسلامو فوبیا سے متعلق جرائم میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
رواں ماہ اکتوبر میں لندن میں اسلامو فوبیا کے حوالے سے جرائم میں پچھلے سال کی نسبت 140 فیصد اضافہ ہوا ہے۔