ورلڈ کپ : سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست

Oct 27, 2023 | 13:11:PM

(24 نیوز) ورلڈ کپ ون ڈے 2023 کے اہم میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی ۔

بھارت کے شہر چنئی میں ہونے والے ورلڈ کپ کے 26ویں میچ میں پاکستان کی جانب سے 271 رنز کا ہدف دیاگیا  جو کہ  جنوبی افریقا نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 48ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے  ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، پاکستان کی جانب سے بابر اعظم  50،سعود شکیل نے 52 اور شاداب خان 43 رنز بنا کر نمایاں رہے ، پاکستان کی جانب سے امام الحق اور عبداللہ شفیق اوپننگ کیلئے آئے لیکن زیادہ دیر کریز پر نہ ٹک سکے ، پاکستان کی پہلی وکٹ  20رنز پر گری جب   عبداللہ شفیق صرف 9 رنز بنا کر چلتا بنے ، اس کے بعد امام الحق بھی ٹیم کے ٹوٹل میں کوئی خاص اضافہ کے بغیر ہی چلتے بنے بائیں ہاتھ کے بلے باز نے صرف 12 رنز بنائے اس طرح پاکستان کی دوسری وکٹ صرف 38 رنز پر ہی گر گئی، اس کے بعد کپتان بابر اعظم اور  وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹیم کا سکور 86 رنز تک پہنچایا لیکن محمد رضوان کپتان کا ساتھ چھوڑ کر پویلین واپس لوٹ گئے ، اس کے بعد آنے والے افتخار احمد بھی زیادہ نہ چلے جبکہ کپتان بابر اعظم 65 گیندوں پر 50 رنز بنا کر چلتے بنے ۔ 

جنوبی افریقا کی جانب سے تبریز شمسی نے 4 ، مارکو جنسن نے 3 ، جیرال کوٹسی نے 2 اور نگیدی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کیخلاف ہم نے  پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں،  حسن علی اور اسامہ میر پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں،  دو نوں کھلاڑیوں کی جگہ وسیم جونیئر اور محمد نواز کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :استحکام پاکستان پارٹی کا سیاسی پلان سامنے آ گیا

مزیدخبریں