(محسن الملک)اسرائیل کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو دھمکی ، امریکہ میں او آئی سی اور اقوام متحدہ اسرائیلی جارحیت پر ایک ساتھ ڈٹ گئے۔
اسلامی تعاون تنظیم اقوام متحدہ نیویارک نے اسرائیل کی جانب سے دھمکی کی شدید مذمت کی ،او آئی سی نے مذمت پاکستان کی جانب سے شروع کئے گئے ایک مشترکہ بیان پر کی ۔
او آئی سی نے اسرائیلی ریمارکس کو اقوام متحدہ اور اس کے سیکرٹری جنرل کے خلاف سیاسی جبر کی کارروائی قرار دیا، گروپ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور اقوام متحدہ کے اداروں کے کردار کو سراہا ۔
او آئی سی نے اسرائیلی قابض افواج کی طرف سے عام شہریوں پر مجرمانہ حملوں کی مذمت کی،او آئی سی نے اسرائیلی حملوں کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کروائی ، او آئی سی نے کہاکہ ہم سیکرٹری جنرل پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، محصور لوگوں کو انسانی امداد کی فراہمی میں سہولت فراہم کی جائے۔
او آئی سی کا مزید کہناتھا کہ سیکرٹری جنرل کے ریمارکس بین الاقوامی قانون، بین الاقوامی انسانی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور قرار دادوں کے تحت اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ،اقوام متحدہ کے چارٹر کو برقرار رکھنے کیلئے ان کی کوششوں کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ق کا اتوار کو پریس کلب کے سامنے اسرائیلی بربریت کیخلاف احتجاج کا اعلان