غیر قانونی مقیم افراد کی مدد کرنےوالوں کوکوئی معافی نہیں دی جائیگی، وزیراعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(درنایاب)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہاکہ پنجاب میں غیر قانونی طور پر رہنے والوں غیر ملکیوں کو غیر قانونی رہائش دینے یا چھپانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا،غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی مدد کرنے والوں کو کسی قسم کی معافی نہیں دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی بند روڈ آمد،زیر تعمیر کنٹرولڈ ایکسس کوریڈورپراجیکٹ کا دورہ کیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نیازی چوک تا بابو صابوتک بننے والے میگا پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیااور سائٹ پر جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے منصوبے پر کام کرنے والے مزدوروں سے مصافحہ کیا اور ان مزید محنت سے کام کرنے کی تلقین کی،محسن نقوی نے دونوں پیکیج کے کنٹریکٹرز کو کا م کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ اس منصوبے پر کام سست روی کا شکار ہے، سیکرٹری ہاو¿سنگ منصوبے کی ذاتی طور پر نگرانی کریں،بند روڈ کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی پوری کوشش کی جائے،محسن نقوی نے کہاکہ 7.3کلومیٹر طویل کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پراجیکٹ کی جلد تعمیر کیلئے دن رات کام کیا جائے،بند روڈ پراجیکٹ کی تکمیل سے لاہور کے کسی بھی علاقے سے موٹر وے تک فوری رسائی ممکن ہوگی،کنٹرولڈ ایکسس کوریڈورکی وجہ سے وقت اور ایندھن کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہو گی۔
وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ پیکیج ون میں نیازی تا سگیاں انٹرچینج اور پیکیج ٹو میں سگیاں انٹرچینج تا بابو صابو انٹرچینج کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور تعمیر کیا جارہاہے، پیکیج ون کی لمبائی 3.65 کلومیٹر ہے جبکہ پیکیج ٹو کی لمبائی 3.65 کلومیٹر ہے۔
سی سی پی او،ڈپٹی کمشنر،چیف انجینئر ایل ڈی اے،ایم ڈی نیسپاک اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے، وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی کنٹرولڈ ایکسس کوریڈو بند روڈ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ یکم نومبر سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن شروع کررہے ہیں، 31اکتوبر ڈیڈ لائن ہے،غیر ملکیوں کو ان کے وطن واپس بھجوانے کیلئے تیاریاں مکمل ہیں،کسی بھی غیر قانونی طور پر رہنے والے غیر ملکی سے نرمی نہیں برتی جائے گی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ پنجاب میں غیر قانونی طور پر رہنے والوں غیر ملکیوں کو غیر قانونی رہائش دینے یا چھپانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا،غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی مدد کرنے والوں کو کسی قسم کی معافی نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ کاشتکار وں کیلئے پیغام ہے کہ کپاس ہرگز سستی نہیں بیچنی،کسانوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آپ نے اپنی کپاس سستے داموں فروخت نہیں کرنی،انشااللہ جلد کپاس پہلے کی طرح اپنی اصل قیمت پر فروخت ہوگی،گندم کی امدادی قیمت کا تعین اگلے چند روز میں ہوجائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد پنجاب کا اگلے چار ماہ کا بجٹ سوموار کو پیش کیا جائے گا،ہم نے 4 ماہ کا بجٹ پیش کیا تھا جو کہ استعمال ہوچکا ہے،ان کاکہناتھا کہ زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج اور گرفتاریاں ہورہی ہیں۔
محسن نقوی نے کہاکہ اللہ کا شکر ہے کہ بہترین ٹیم ورک سے ایئرکوالٹی انڈیکس رواں سال اس خطرناک حد تک نہیں گیا جتنا گزشتہ برس تھا، اگر ایئر کوالٹی انڈیکس نے خطرناک حد عبور کی تو پھر اور بھی فیصلے لیے جا سکتے ہیں، انہوں نے کہاکہ محکمہ اینٹی کرپشن کے رولز میں تبدیلی فائنل نہیں کی، ابھی اس حوالے سے چند سفارشات ہیں جن پر غور جاری ہے،ایک آفیسر کی عزت ہوتی جسے برقرار رکھنا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 90 روز میں انتخابات کے انعقاد کا معاملہ ، الیکشن کمیشن نے قانونی مشاور ت مکمل کر لی